اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے انسداد زمین مافیا ٹاسک فورس
قائم کرکے ریاست کی سرکاری زمینوں کو غیر قانونی قبضوں سے آزاد کرانے کے
لئے مہم چلانے کی ہدایت دی ہے۔مسٹر یوگی نے کہا کہ ایسی زمینوں کو آئندہ ایک ماہ کے اندر اندر
سرکاری
املاک کو غیر قانونی قبضوں سے آزاد کرانے اور لاوارث سرکاری املاک کی محکمہ
جاتی نشاندہی کے لئے مہم چلائی جائے۔انہوں نے کہا کہ مقامی بلدیاتی اداروں کو عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں
آزادی ضرور دی جائے لیکن فضول خرچی قطعی نہیں کرنے دی جائے گی۔